دنیا
Time 09 دسمبر ، 2021

فن لینڈ کی وزیراعظم کی کووڈ سے متاثرہ شخص سے رابطے کے باوجود کلب جانے پر معذرت

فن لینڈ کی 36 سالہ وزیراعظم  سنا مارین نے کووڈ  19 سے متاثرہ شخص سے قریبی رابطے میں آنے کے بعد رات دیر تک کلب میں رہنے پر معافی مانگ لی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سنا مارین نے کورونا سے متاثرہ شخص   سے قریبی رابطہ  رہنے کے بعد ، موبائل فون گھر پر چھوڑ کر  رات گئے 4  بجے تک کلب میں رہنے پر معذرت کی ہے۔

وزیر اعظم سنا مارین  فن لینڈ کے وزیر خارجہ کا کورونا  ٹیسٹ مثبت آنے کے چند گھنٹے بعد ہی کلب گئی تھیں۔

مزید خبریں :