دنیا
Time 01 اکتوبر ، 2021

فن لینڈ کا نیولوں کو بھی کورونا ویکسین لگانے کا فیصلہ

فن لینڈ نے نیولوں کو بھی کورونا ویکسین لگانے کا فیصلہ کرلیا ہے ۔ —فوٹو: فائل
فن لینڈ نے نیولوں کو بھی کورونا ویکسین لگانے کا فیصلہ کرلیا ہے ۔ —فوٹو: فائل 

فن لینڈ میں نیولوں کو بھی کورونا ویکسین لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

فرانسیسی خبر رساں ایجنسی (اے ایف پی )کے مطابق فن لینڈ کے فر فارمز میں نیولوں کو کورونا کے خلاف ویکسین لگائے جائے گی جب کہ حکام نے تجرباتی ویکسین کی عارضی منظوری بھی دے دی ہے۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق  ویکسین کی نیولوں پر مشروط استعمال کی اجازت رواں سال  دسمبر کے آخر تک ہے۔

واضح رہے کہ نیولے اپنی فر کی وجہ سے پالے جاتے ہیں  لیکن ان سے کورونا وائرس پھیلنے کا بھی خطرہ ہے۔

فن لینڈ کی فینش فر بریڈرز ایسوسی ایشن کے ریسرچ ڈائریکٹر جوسی پیورا  کا کہنا ہے کہ ہم نے اب تک تقریباً 5 لاکھ ویکسین کی خوراکیں تیار کی ہیں ، جوان جانوروں کو دو بار ویکسین کرنے کے لیے کافی ہیں۔

ویکسین کی منظوری صرف فن لینڈ کیلئے ہے جہاں اب تک نیولوں  میں کورونا وائرس  کے کسی کیس کی نشاندہی نہیں ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال ڈنمارک کی حکومت نے کورونا کی روک تھام کیلئے 10 لاکھ نیولے ہلاک کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

مزید خبریں :