پاکستان
Time 10 دسمبر ، 2021

طلال چوہدری کی آصف زرداری اور بلاول کے بارے میں غیر اخلاقی بیان کی وضاحت

مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری نے آصف زرداری اور بلاول بھٹو زرداری کے بارے میں اپنے غیر اخلاقی بیان کی وضاحت دے دی۔

طلال چوہدری نے کہا کہ انہیں اس بیان پر افسوس ہے، ایسا نہیں کہنا چاہیے تھا لیکن یہ بیان پیپلز پارٹی کے شریف خاندان کے بارے میں کہے گئے نازیبا جملوں کا رد عمل تھا۔

طلال چوہدری نے مزید کہا کہ پیپلز  پارٹی ان کے بیان کے  پیچھے نہ چھپے بلکہ یہ بتائے کہ پیسے سے ووٹ کیوں خریدے؟

مزید خبریں :