پاکستان
Time 11 دسمبر ، 2021

سندھ میں بلدیاتی قانون کے خلاف ایم کیوایم کی کل جماعتی کانفرنس

سندھ میں بلدیاتی قانون کے خلاف ایم کیوایم پاکستان کی کل جماعتی کانفرنس کراچی میں ہوئی۔

وفاقی وزیر اسد عمر نے کانفرنس سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا آئین بہترین سوچ اور مثبت حکمت عملی کے ساتھ بنایا گیا، ضرورت سے زیادہ وسائل وفاق سے صوبوں کو منتقل ہوگئے ہیں۔

کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر اور ن لیگ کے رہنما مفتاح اسماعیل نے کہا کہ کراچی کے فیصلے کراچی کی مقامی حکومت کو کرنے چاہئیں، پیپلز پارٹی 18 ویں ترمیم کے بعد شہروں کو با اختیار بنانے میں ناکام رہی، ساری اتھارٹی اگر  وزیر اعلیٰ کے  پاس ہوگی تو کبھی انصاف نہیں ہوگا۔

ایم کیو ایم رہنما خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے پورے سندھ کو بیمار کردیا ، سندھ کے شہری علاقے آئی سی یو میں ہیں۔

اے این پی کے شاہی سید نے کہا کہ وہ اٹھارھویں ترمیم کے حامی ہیں لیکن اس کے بعد اختیارات نچلی سطح تک منتقل نہیں ہوئے۔

کانفرنس نے مشترکہ قرارداد میں مطالبہ کیا کہ مالی اور انتظامی اختیارات بلدیاتی اداروں کو منتقل کیے جائیں۔

مزید خبریں :