پاکستان
Time 13 دسمبر ، 2021

دھند چھٹنے کے بعد موٹر ویز پر ٹریفک کی روانی بحال

محکمہ موسمیات نے پنجاب کے میدانی علاقوں میں اسموگ اور ہلکی دھند کا امکان ظاہر کیا ہے:فوٹوفائل
محکمہ موسمیات نے پنجاب کے میدانی علاقوں میں اسموگ اور ہلکی دھند کا امکان ظاہر کیا ہے:فوٹوفائل

ملک کے مختلف علاقوں میں شدید دھند  چھٹنے کے بعد  موٹر وے ایم ون اور ایم ٹو پر ٹریفک کی روانی بحال کردی گئی۔

شدید دھند کے باعث  موٹر وےایم ون کو  پشاور سےبرہان اور  موٹر وے  ایم ٹو  کو ٹھوکر نیازبیگ سے پنڈی بھٹیاں تک مکمل طور پر بند کیا گیا تھا جبکہ  شہریوں کو بھی دوران سفر   محتاط ڈرائیونگ کرنے کی تاکید کی گئی ہے۔

تاہم اب موٹر وے پولیس نے دھند چھٹنے کے بعد موٹر ویز پر ٹریفک کی روانی کو بحال کردیا ہے۔

 محکمہ موسمیات نے  پنجاب کے میدانی علاقوں میں اسموگ اور ہلکی دھند کا امکان ظاہر کیا ہے۔

دوسری جانب ائیر کوالٹی انڈیکس کے مطابق، دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں اب سے کچھ دیر پہلے تک   لاہور  ایک بار پھر سرفہرست موجود رہا ، اس فہرست میں پاکستان میں  گوجرانوالہ کا دوسرا، بہاولپور کا تیسرا ، مریدکےکاچوتھا، راولپنڈی کا پانچواں،  اسلام آباد کا چھٹا اور کراچی کا ساتواں نمبر تھا۔

مزید خبریں :