Time 15 دسمبر ، 2021
کاروبار

پیٹرول 11 اور ڈیزل فی لیٹر پونے 9 روپے سستا ہوسکتا تھا، انڈسٹری ذرائع

حکومت نے آئندہ 15 روز کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا ہے اور پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 5 روپے کی کمی کی گئی ہے۔

تاہم انڈسٹری ذرائع کا کہنا ہے کہ پیٹرول کی قیمت میں 11 روپے فی لیٹر تک  جب کہ ڈیزل کی قیمت میں پونے 9   روپے تک کمی ہو سکتی تھی۔

ذرائع کے مطابق حکومت نے سیلز ٹیکس، ڈیلرز  مارجن اور آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کا منافع بڑھا دیا  جس کے باعث عوام کو  پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میٕں کمی کا پورا فائدہ نہیں مل سکا۔ 

جیو نیوز کے نمائندے سیف الرحمان کے مطابق وفاقی حکومت نے پیٹرول پر جنرل سیلز ٹیکس (جی ایس ٹی) ایک اعشاریہ 63 فیصد سے بڑھا کر 4 اعشاریہ 77 فیصد کردیا جب کہ ڈیزل پر جی ایس ٹی 7 اعشاریہ 4 فیصد سے بڑھا کر 9  فیصد کر دیا۔

پیٹرول پر ڈیلرز اور آئل مارکیٹنگ کمپنیز کا منافع ایک روپے 70 پیسے فی لیٹر بڑھا دیا گیا  جبکہ ڈیزل پر ڈیلرز اور آئل مارکیٹنگ کمپنیز کا منافع ایک روپے 54  پیسے بڑھا دیا گیا، پیٹرول اور ڈیزل پر پیٹرولیم لیوی کو برقرار رکھا گیا ہے۔ 

مزید خبریں :