دنیا
Time 15 دسمبر ، 2021

اب 12 سال تک کے بچوں کو بھی عمرے کیلئے سعودی عرب آنے کی اجازت ہوگی

کورونا وبا کی وجہ سے عمرہ ادائیگی کیلئے آنے والوں پر متعدد پابندیاں عائد کی گئی تھیں جن میں 18 سال سے کم عمر بچوں کی آمد پر بھی پابندی لگائی گئی تھی— فوٹو: سعودی گزٹ
کورونا وبا کی وجہ سے عمرہ ادائیگی کیلئے آنے والوں پر متعدد پابندیاں عائد کی گئی تھیں جن میں 18 سال سے کم عمر بچوں کی آمد پر بھی پابندی لگائی گئی تھی— فوٹو: سعودی گزٹ

سعودی وزارت حج و عمرہ نے اعلان کیا ہے کہ اب 12 سال تک کے بچوں کو بھی عمرے کیلئے مملکت میں آنے کی اجازت ہوگی۔

خیال رہے کہ کورونا وبا کی وجہ سے عمرہ ادائیگی کیلئے آنے والوں پر متعدد پابندیاں عائد کی گئی تھیں جن میں 18 سال سے کم عمر بچوں کی آمد پر بھی پابندی لگائی گئی تھی تاہم اب یہ پابندی اٹھا لی گئی ہے۔

سعودی حکام کے مطابق سعودی عرب کے رہائشی اور خلیج تعاون کونسل کے رکن ممالک کے شہری جو 12 سال یا اس سے زائد عمر ہوں وہ عمرے کی ادائیگی، مسجد الحرام میں نماز اور روضہ رسول ﷺ پر حاضری وغیرہ کیلئے اجازت نامہ حاصل کرسکتے ہیں۔

اس کے علاوہ 12 سال اور اس سے زائد عمر افراد عمرے کی درخواست دے سکتے ہیں تاہم ضروری ہے کہ وہ توکلنا ایپ پر  خود کو مکمل طور پر ویکسین شدہ ظاہر کریں۔

سعودی عرب نے حجاز مقدس میں کوورنا وبا کی وجہ سے سماجی فاصلے اور دیگر ایس او پیز کی شرائط پہلے ہی ختم کردی تھہں تاہم زائرین کے لیے ماسک پہننا اب بھی لازمی ہے۔

مزید خبریں :