کھیل
Time 16 دسمبر ، 2021

کراچی میں موجود ویسٹ انڈین اسکواڈ کے مزید ارکان کی کورونا رپورٹ مثبت آنے کا انکشاف

ویسٹ انڈین اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ تیسرے ٹی 20 سے قبل ویسٹ انڈیز ٹیم میں مزید مثبت کورونا کیس رپورٹ ہوئے ہیں— فوٹو: فائل
ویسٹ انڈین اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ تیسرے ٹی 20 سے قبل ویسٹ انڈیز ٹیم میں مزید مثبت کورونا کیس رپورٹ ہوئے ہیں— فوٹو: فائل

کراچی: ویسٹ انڈیز کرکٹ اسکواڈ کے چند ارکان کی کورونا رپورٹ مثبت آئی ہے۔

ویسٹ انڈین اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ تیسرے ٹی 20 سے قبل ویسٹ انڈیز ٹیم میں مزید مثبت کورونا کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔

ویسٹ انڈین میڈیا کی خبروں پر پاکستان میں موجود ویسٹ انڈین ٹیم خاموش ہے اور خبر کی تصدیق یا تردید سے گریز کر رہی ہے۔

خیال رہے کہ ٹی ٹوئنٹی سیریز سے قبل بھی ویسٹ انڈیز کے تین کھلاڑیوں اور ایک سپورٹ اسٹاف کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا جس کے بعد انہوں نے چاروں افراد کو آئسولیٹ کردیا تھا۔

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تیسرا ٹی ٹوئنٹی آج کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ میچ شام 6 بجے شروع ہوگا۔

مزید خبریں :