26 اکتوبر ، 2012
کابل…افغانستان میں نماز عید کے اجتماع میں خود کش حملے میں20افراد جاں بحق اور 50 زائد زخمی ہوگئے۔حکام نے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق شمالی افغانستان کے صوبے فریاب کے شہر میمنہ میں خود کش حملہ آور نے نماز عید کے دوران خود کو دھماکے سے اڑا لیا، جس کے نتیجے میں20 افراد ہلاک اور 50 زخمی ہوگئے۔ صوبہ فریاب کے ڈپٹی گورنر عبدالستار باریز کے مطابق شہر کی مرکزی مسجد میں جیسے ہی نماز عید ختم ہوئی نامعلوم خود کش حملہ آور نے مسجد میں داخل ہوکر خود کو دھماکے سے اڑالیا۔