Time 18 دسمبر ، 2021
پاکستان

محمود آباد نالہ اصل شکل میں بحال، اسد عمر اور علی زیدی نے افتتاح کردیا

کراچی میں 4 کلومیٹر طویل محمود آباد نالے کو اصل شکل میں بحال کرنے کا کام مکمل ہوگیا۔

 محمودآباد نالے کی تعمیر نو کی افتتاحی تقریب میں وفاقی وزیرعلی زیدی، اسد عمر اور وزیراطلاعات سندھ سعید غنی نے شرکت کی۔

وفاقی وزیر اسد عمر اور علی زیدی نے نالے کی تعمیر نو کا افتتاح کیا اور اس موقع پراسد عمر نے کہاکہ کے سی آرکا منصوبہ بھی اگلے سال مکمل ہوجائے گا۔

علی زیدی کا کہنا تھاکہ سعید غنی اورہم سب میں اتفاق ہواتھاکہ اداروں کوشہری سطح پرلائیں گے، لوکل باڈیز بل ہم سے ہمارے اختیار لے رہا ہے۔

سعید غنی کا کہنا تھاکہ خوشی ہورہی ہے، یہ میرا حلقہ ہے، کراچی میں جب بھی زیادہ بارش ہوئی اس نالے کے اطراف کے علاقےڈوب جاتےتھے، اس پراجیکٹ پر تجاوزات ہٹانا مشکل کام تھا لیکن پر امن طریقے سے ہٹائیں۔

مزید خبریں :