ڈاکٹر سیمی جمالی کی گاڑی اندھی گولی کا نشانہ بن گئی

خوش قسمتی سے واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا—فوٹو: جیو نیوز
خوش قسمتی سے واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا—فوٹو: جیو نیوز

کراچی: جناح اسپتال کی سابق ڈائریکٹر ڈاکٹر سیمی جمالی کی رہائش گاہ پر ان کی گاڑی پر رات گئے نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگی۔

تفصیلات کے مطابق خوش قسمتی سے واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ڈاکٹرسیمی جمالی کی کارپارکنگ میں کھڑی تھی ، ان کی رہائش جناح اسپتال ڈاکٹرز کالونی میں ہے۔

ڈاکٹر سیمی جمالی نے بتایا کہ وہ اپنے گھر پر تھیں کہ سکیورٹی گارڈ نے شیشہ ٹوٹنے کی اطلاع دی۔ انہوں نے بتایا کہ وہ فوری طور پر دروازے کی طرف گئیں تو دیکھا کہ پارکنگ کی چھت میں سوراخ تھا اور گولی چھت پھاڑ کر ان کی گاڑی کو لگی تھی۔

سیمی جمالی نے کہا کہ  میں نے فوری طور پر پولیس حکام کو واقعے سے آگاہ کیا، صدر پولیس موقع پر پہنچی اور صورتحال کاجائزہ لیا۔

انہوں نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں آئے روز اندھی گولی سے شہریوں کو نقصان پہنچتا ہے، یہ انتہائی خطرے کی بات ہے اس کا سدباب ہونا چاہیے۔

مزید خبریں :