Time 22 جولائی ، 2020
پاکستان

جناح اسپتال کی ایگزیکٹیو ڈائریکٹر ڈاکٹر سیمی جمالی کینسر کے عارضے میں مبتلا

فائل فوٹو: ڈاکٹر سیمی جمالی

کراچی:  جناح اسپتال کی ایگزیکٹیو ڈائریکٹر ڈاکٹر سیمی جمالی کینسر کے عارضے میں مبتلا ہوگئیں۔

جیونیوز سے بات کرتے ہوئے ڈاکٹر سیمی جمالی نے تصدیق کی کہ انہیں آنتوں کے کینسر کا عارضہ ہوگیا ہے جس کا علاج شروع کردیا گیا ہے ۔

انہوں نے بتایا کہ ساتھ ساتھ کیموتھیراپی کا آغاز بھی کردیا گیا ہے، اس وقت اپنے اسپتال کے فرائض انجام دے رہی ہیں۔

ڈاکٹر سیمی نے عوام الناس سےجلد صحت یابی کے کئے دعا کی اپیل بھی کی ہے۔

مزید خبریں :