Time 01 جنوری ، 2022
دنیا

مسلسل تیسری بیٹی کی پیدائش پر سنگدل ماں باپ نے بچی کو ہی مار دیا

ہیلتھ ورکرز بچی کے معمول کے چیک اپ کے لیے جوڑے کے گھر پہنچے تو انہوں نے بتایا کہ بچی لاپتہ ہو گئی ہے: بھارتی میڈیا۔ فوٹو: فائل
 ہیلتھ ورکرز بچی کے معمول کے چیک اپ کے لیے جوڑے کے گھر پہنچے تو انہوں نے بتایا کہ بچی لاپتہ ہو گئی ہے: بھارتی میڈیا۔ فوٹو: فائل

مسلسل تیسری بیٹی کی پیدائش پر سنگدل ماں باپ نے پیدائش کے چند روز بعد ہی معصوم بچی کو مار ڈالا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ ریاست تامل ناڈو کے علاقے مادو رائے میں پیش آیا اور بچی کو قتل کرنے والے ماں باپ کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق متھوپندی کی اہلیہ کوشلیا نے 21 دسمبر کو سیڈا پتی پرائمری ہیلتھ سینٹر میں ایک بچی کو جنم دیا اور کچھ روز اسپتال میں رہنے کے بعد کوشلیا کو گھر بھیج دیا گیا۔

چند روز بعد ہیلتھ ورکرز بچی کے معمول کے چیک اپ کے لیے جوڑے کے گھر پہنچے تو انہوں نے بتایا کہ بچی لاپتہ ہو گئی ہے جس پر ہیلتھ ورکرز نے پولیس کو اطلاع کر دی۔

پولیس نے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کیا تو متھوپندی اور کوشلیا دو بیٹیوں سمیت گھر سے فرار ہو گئے، پولیس کی تفتیشی ٹیم کو گھر سے چند قدم دور ہی بچی کی لاش ملی اور جب نومولود کا پوسٹ مارٹم کیا گیا تو پتہ چلا کہ اسے سر میں کوئی چیز ماری گئی جو اس کی موت کی وجہ بنی۔

پولیس نے گزشتہ روز جوڑے کو گرفتار کیا تو انہوں نے بچی کو قتل کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ وہ مسلسل تیسری بیٹی کی پیدائش پر غمگین تھے اسی وجہ سے اسے قتل کر دیا۔

مزید خبریں :