Time 06 جنوری ، 2022
پاکستان

پاکستان میڈیکل کمیشن نے سندھ کے نجی میڈیکل کالجز کو داخلوں سے روک دیا

پاکستان میڈیکل کمیشن (پی ایم سی) نے سندھ کے نجی میڈیکل کالجز کو داخلوں سے روک دیا۔

پاکستان میڈیکل کمیشن نے وائس چانسلر جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کو خط لکھ کر صوبے میں نجی میڈیکل کالجوں کو داخلے سے روکنےکے احکامات دیے ہیں۔

 پی ایم سی کا کہنا ہےکہ یونیورسٹی کا پرائیویٹ میڈیکل کالجوں کے لیے داخلوں کا اشتہار آئین اور سپریم کورٹ حکم کی خلاف ورزی ہے۔

خیال رہےکہ پی ایم سی نے میڈیکل کالج میں داخلےکے لیے65 فیصد نمبر لازمی قرار دیے ہیں جب کہ سندھ حکومت نے کابینہ کی منظوری سے 50 فیصد نمبر حاصل کرنے والے کو داخلہ لینے کا اہل قرار دیا ہے۔

صوبے میں پہلے مرحلے میں سرکاری میڈیکل کالجز کے داخلوں کا مرحلہ مکمل کرلیا گیا ہے اور نجی اداروں میں داخلوں کا عمل جاری ہے، نجی اداروں میں داخلوں کے عمل کا نگراں وائس چانسلر جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کو بنایا گیا ہے۔ 

مزید خبریں :