Time 11 جنوری ، 2022
پاکستان

کراچی میں ڈکیتی کے دوران قتل ہونیوالی4 سالہ حرمین کےکیس کا مرکزی ملزم گرفتار

کراچی کے علاقے شاہ لطیف ٹاؤن میں ڈکیتی کے دوران 4 سالہ حرمین کے قتل کیس کے مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔

ایس ایس پی اینٹی وائیلنٹ کرائم سیل معروف عثمانی کے مطابق گرفتار ملزم علی اکبر سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔ملزم علی اکبر اور اس کے ساتھیوں نے شاہ لطیف ٹاؤن میں نجی مارٹ پر ڈکیتی کی تھی۔

معروف عثمانی کے مطابق ملزمان اور مارٹ سکیورٹی گارڈ میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا تھا، اس دوران ملزمان کی فائرنگ سے 4 سالہ راہ گیر بچی حرمین جاں بحق ہوگئی تھی جب کہ ملزمان کا ایک ساتھی پیار علی موقع پر زخمی حالت میں گرفتار ہوا تھا اور  دوسرا ساتھی غلام شبیر یکم جنوری کو سانگھڑ سے پکڑا گیا تھا۔

پولیس کے مطابق گروہ کے تین کارندے اب تک گرفتار کیے جاچکے ہیں اور دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے کارروائی کی جارہی ہے۔

مزید خبریں :