پاکستان
Time 12 جنوری ، 2022

انتظامیہ سے مذاکرات کامیاب، NICVD کے ملازمین نے احتجاج ختم کردیا

کراچی میں قومی ادارہ برائے امراض قلب (این آئی سی وی ڈی) کے احتجاجی مظاہرین اور انتظامیہ کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے جس کے بعد ملازمین نے احتجاج ختم کردیا۔

این آئی سی وی ڈی کے ملازمین 3 روز سے کورونا الاؤنس، ہیلتھ الاؤنس اور مستقلی کے لیے احتجاج کر رہے تھے جس کے باعث اسپتال کے مختلف شعبے بند تھے اور مریضوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا ۔

آج احتجاجی ملازمین کے نمائندوں اور این آئی سی وی ڈی کے درمیان مذاکرات ہوئے۔

 مذاکرات میں طے پایا کہ ایک سے 17 گریڈ کے ملازمین کو 2 ماہ کا کورونا الاؤنس ایک ساتھ دیا جائےگا اور 24 جنوری کو اگلی قسط ادا کی جائے گی۔

 معاہدے میں طے پایا ہےکہ عارضی ملازمین کو 15 مارچ تک مستقل کرنےکی حکمت عملی طے کی جائےگی جب کہ 50 فیصد ہیلتھ الاؤنس بھی منظوری کے بعد مارچ سے ادا کیا جائےگا۔

مزید خبریں :