دلچسپ و عجیب
13 جنوری ، 2022

سائبیریا کی منفی 20 ڈگری کی ٹھنڈ میں تنہا پائی گئی نوزائیدہ بچی مکمل فٹ قرار

سائبیریا میں 20 ڈگری سینٹی گریڈ کی ٹھنڈ میں تنہا پائی گئی نوزائیدہ بچی کو مکمل فٹ قرار دے دیا گیا۔ —فوٹو: بی بی سی
سائبیریا میں 20 ڈگری سینٹی گریڈ کی ٹھنڈ میں تنہا پائی گئی نوزائیدہ بچی کو مکمل فٹ قرار دے دیا گیا۔ —فوٹو: بی بی سی 

 سائبیریا میں  20 ڈگری سینٹی گریڈ  کی ٹھنڈ میں تنہا پائی گئی نوزائیدہ بچی کو مکمل فٹ قرار دے دیا گیا۔

برطانوی نشریاتی ادارے  بی بی سی کے مطابق نوزائیدہ  بچی جمعے کے روزسائبیریاکے سوسنوکا گاؤں کے قریب ایک دور دراز سڑک پر انڈے کے ڈبے سے 5 نوعمر بچوں کو ملی۔

رپورٹس کے مطابق نوعمر بچوں میں سے  ایک کے والدین اس بچی کو فوراً اسپتال لے گئے جہاں ڈاکٹرز نے اسے بلکل صحتمند قرار دے دیا۔

رپورٹس کے مطابق خدشہ یہ تھا کہ بچی، جس کے بارے میں خیال تھا کہ جب وہ ملی، تو تقریباً 3 دن کی تھی  اسے  ٹھنڈ لگ گئی ہو گی اور وہ زندہ نہیں رہے گی تاہم اسپتال پہنچنے پر ڈاکٹرز  نے اسے صحتمند قرار دیا۔

دوسری جانب پولیس نے بچی کی ماں کی تلاش اور قتل کی کوشش کی مجرمانہ تفتیش شروع کر دی ہے۔

بچی کو اسپتال لے جانے والے نوعمر بچے کے والدین ہی اسے گود لینا چاہتے ہیں —فوٹو: سائبرین ٹائمز
بچی کو اسپتال لے جانے والے نوعمر بچے کے والدین ہی اسے گود لینا چاہتے ہیں —فوٹو: سائبرین ٹائمز

اطلاعات یہ بھی ہے کہ بچی کو اسپتال لے جانے والے والدین ہی اسے گود لینا چاہتے ہیں لیکن وہ ابھی صرف  بچی کے اصل والدین کے انتظار میں ہیں کہ شاید وہ مل جائیں۔

مزید خبریں :

Notification Management


پاکستان
دنیا
کاروبار
کھیل
انٹرٹینمنٹ
صحت و سائنس
دلچسپ و عجیب

ڈیسک ٹاپ نوٹیفکیشن کے لیے سبسکرائب کریں
Powered by IMM