’کرمنل لاء میں ترامیم مکمل کرلیں، جج ٹرائل میں تاخیر کی وجہ بتانے کا پابند ہوگا‘

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہےکہ کرمنل لاء میں ترامیم تقریباً مکمل کرلی ہیں جس کے بعد جج تحریری طورپر بتانےکاپابند ہوگاکہ ٹرائل میں تاخیر کیوں ہورہی ہے۔

جیونیوز کے پروگرام جیو پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ ہرکرمنل کیس میں حکومت کا عمل دخل ہوتا ہے اور کرائم کو انجام تک پہنچانا ریاست کا کام ہے جب کہ عثمان مرزا جیسے مقدمات کو انجام تک پہنچانا ریاستی مشینری کے لیے اہم ہوتاہے۔

انہوں نے کہا کہ کرمنل لاء میں ترامیم تقریباً مکمل کرلی ہیں، جج تحریری طورپر بتانےکاپابند ہوگاکہ ٹرائل میں تاخیر کیوں ہورہی ہے، اس کے علاوہ  پولیس ایکٹ میں بھی ترامیم ہوئی ہیں جن سے کافی فرق پڑے گا۔

وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ عدلیہ، صوبوں اور وزارت قانون کو سر جوڑ کر بیٹھنا چاہیے، وہ مقدمات جن میں عمومی ریاستی عمل متاثر ہونےکا تاثر ہو اس پرہرجانےکی اجازت نہیں ہوتی۔

واضح رہے کہ حکومت نے اسلام آباد میں لڑکا لڑکی پر تشدد کے کیس میں متاثرہ لڑکی کی جانب سے بیان حلفی سامنے آنے کے بعد خود کیس کی پیروی کا فیصلہ کیا ہے۔

مزید خبریں :