Time 13 جنوری ، 2022
کاروبار

نیپرا نے بجلی 4 روپے 30 پیسے فی یونٹ مہنگی کر دی

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیرٹی اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 4 روپے 30 پیسے کا اضافہ کر دیا۔

نیپرا کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ بجلی کی قیمت میں اضافہ نومبر کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا۔

نیپرا اعلامیے کے مطابق اضافی وصولیاں جنوری کے بلوں میں کی جائیں گی تاہم اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک اور لائف لائن صارفین پر نہیں ہو گا۔

مزید خبریں :