پاکستان
Time 18 جنوری ، 2022

رپورٹس کے بغیر نواز شریف کی صحت پر رائے نہیں دے سکتے، میڈیکل بورڈ کا جواب جمع

سابق وزیراعظم نواز شریف کی میڈیکل رپورٹس کا جائزہ لینے کیلئے بنائے گئےمیڈیکل بورڈ نے محکمہ صحت پنجاب کو جواب جمع کرادیا۔

سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کی میڈیکل رپورٹس کا جائزہ لینے کیلئے بنائے گئے میڈیکل بورڈ نے رائے دے دی۔

ذرائع کے مطابق میڈیکل بورڈ نےلکھاکہ نواز شریف کی رپورٹس کی بجائے صرف ایک ڈاکٹر کی تحریر بھیجی گئی، تحریر کےساتھ کسی بین الاقوامی ادارے کی میڈیکل رپورٹ نہیں لگائی گئی۔

ذرائع نے بتایا کہ نواز شریف کی کارڈیک اور پلیٹ لیٹس سمیت دیگر امراض کی رپورٹس بھی ساتھ نہیں بھیجی گئیں۔

 ذرائع کے مطابق میڈیکل بورڈنے لکھا ہے کہ نواز شریف کی صحت سے متعلق دی گئی دستاویزات مکمل نہیں، نامکمل دستاویزات سےصحت سے متعلق کوئی رائے قائم نہیں کر سکتے۔

خیال رہے کہ یہ خصوصی میڈیکل بورڈ وفاقی کابینہ کے فیصلے کی روشنی میں چند روز قبل تشکیل دیا گیا تھا، میڈیکل بورڈ نے5 دن کے اندر نواز شریف کی صحت اور پاکستان واپسی کے حوالے سے اپنی ماہرانہ رائے پیش کرنا تھی۔

میڈیکل بورڈ میں ڈاکٹر محمد عارف ندیم، ڈاکٹر غیاث النبی طیب، ڈاکٹر ثاقب سعید، ڈاکٹر شاہد حمید، ڈاکٹر بلال محی الدین، ڈاکٹر عنبرین حامد، ڈاکٹر شفیق الرحمان، ڈاکٹر مونا عزیز اور ڈاکٹر خدیجہ عرفان شامل ہیں۔ 

مزید خبریں :