کھیل
Time 20 جنوری ، 2022

ون ڈے ٹیم آف دی ایئر : کن 11 کھلاڑیوں کی رہی کتنی اونچی اڑان؟

آئی سی سی نے مینز آف دی ایئر ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے لیے ان کھلاڑیوں کا انتخاب کیا ہے:فوتو بشکریہ آئی سی سی
آئی سی سی نے مینز آف دی ایئر ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے لیے ان کھلاڑیوں کا انتخاب کیا ہے:فوتو بشکریہ آئی سی سی 

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے  مینز  ون ڈے ٹیم آف دی ایئر میں شامل کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کیا ہے جس میں  پاکستان کے کپتان بابر اعظم کو ٹیم آف دی ایئر کا کپتان قرار دیا گیا ہے۔

آئی سی سی نے اس ٹیم کے لیے  ان کھلاڑیوں کا انتخاب کیا ہے جنہوں نے گزشتہ سال کے دوران کہیں  بلے بازی تو کہیں گیند بازی سے کمالات دکھائے۔

تو آئیے نظر ڈالتے ہیں کہ ان کھلاڑیوں نے گزشتہ سال کیا نمایاں کارنامے سر انجام دیے۔

پال اسٹرلنگ (آئرلینڈ )

 آئرلینڈ کے کھلاڑی پال اسٹرلنگ کو 2021 میں ون ڈے کرکٹ میں  سب سے زیادہ  رنز بنانے کا اعزاز حاصل ہے۔  پال نے صرف 14 میچوں میں 79.66رنز کی اوسط سے  3   سنچریاں جب کہ دو نصف سنچریاں بنائیں۔

جینیمن ملن (جنوبی افریقا)

 جینیمن ملن نے 2021 کے دوران  جنوبی  افریقا کے لیے  ٹاپ آرڈر بیٹسمین کے طور پر   نمایاں کارکردگی دکھاتے ہوئے  ٹیم  میں جگہ بنائی۔ ملن  نے8  میچوں میں 84.83 کی اوسط سے  2 سنچریوں اور 2  نصف سنچریوں کی مدد سے 509 رنزاسکور کیے۔

بابر اعظم (پاکستان)

 آئی سی سی مینز ون ڈے ٹیم آف دی ایئر  کا کپتان پاکستان کے بابر اعظم کو مقرر کیا گیا ہے۔ بابر اعظم گزشتہ سال 6 میچوں میں  67.50کی اوسط سے دو سنچریوں کے ساتھ 405 رنز بنانے میں کامیاب رہے۔

 بابر اعظم  نے  پاکستان ٹیم کے جنوبی افریقا اور انگلینڈ میں کیے جانے والے دوروں کے دوران بہترین کاکردگی دکھائی جس پر بابر کو پلیئر آف دی میچ  سے بھی نوازا گیا۔

فخر زمان (پاکستان)

 آئی سی سی ٹیم آف دی ایئر میں شامل ون ڈے کرکٹ کے نامور کھلاڑیوں میں فخر زمان کا بھی انتخاب کیا گیا ہے۔ فخر  نے  2021 کے دوران  6 میچوں میں 60.83 رنز کی اوسط سے 365 رنز بنائے جس میں دو سنچریاں بھی شامل تھیں۔

راسی وین ڈیر ڈوسن (جنوبی افریقا)

جنوبی افریقی  بیٹر راسی وین ڈیر ڈوسن  2021 کے دوران  افریقی ٹیم کے لیے   ون ڈے کرکٹ فارمیٹ میں  مضبوط چٹان کی مانند ثابت ہوئے۔ راسی نے اپنی بہترین کارکردگی سے 8 میچز میں 57 رنز کی اوسط سے 342 رنز اسکور کیے۔

 شکیب الحسن ( بنگلا دیش)

بنگلا دیش کے تجربہ کار  اور مایہ ناز آل راؤنڈر  شکیب الحسن  بھی اس ٹیم میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوئے ۔ انہوں نے  9 میچوں میں دوسنچریوں  اور 39.57 رنز کی اوسط سے   277 رنز بنائے۔ شکیب الحسن  نے 17.52 کی اوسط سے 17 وکٹیں بھی حاصل کیں۔

مشفق الرحیم  (بنگلادیش)

بنگلا دیش کے ایک اور کھلاڑی  مشفق  الرحیم نے  2021 میں 9 میچ کھیلتے ہوئے ایک سنچری کے ساتھ 58.14 کی اوسط سے 407 رنز بنائے۔ 

 وینندو ہسرنگا (سری لنکا )

سری لنکا ہسرنگا نے گزشتہ سال 20 میچوں میں کے وینندو ہسسرنا  سال بھر کے دوران   14 میچز میں 3  نصف سنچریوں کے ساتھ 27.38 کی اوسط سے 356 رنز بنائے اور 4.56 کی اکانومی سے 12 وکٹیں حاصل کیں۔  

مستفیز الرحمٰن(بنگلادیش )

بنگلہ دیش کےلیفٹ آرم  سیمر  نے  شاندار کارکردگی کے ذریعے 2021 میں  بھی ون ڈے کرکٹ میں راج کیا۔ انھوں   نے 10 میچوں میں 21.55 کی اوسط سے 18 وکٹیں حاصل کیں۔ 

سیمی سنگھ  (آئرلینڈ )

آئرلینڈ ٹیم کے آل راؤنڈر کھلاڑی  سیمی سنگھ  نے 2021 میں 13 میچوں میں 20.15  کی اوسط سے  19 وکٹیں حاصل کیں جبکہ  46.66 کی اوسط سے 280 رنز بھی بنائے جس میں ایک سنچری اور ایک نصف سنچری شامل تھی۔

دشمنتھا چمیرا  (سری لنکا)

اپنی پیس  سے سب کو متاثر کرتے ہوئے، چمیرا نے 2021 میں  14 میچوں میں   29.30 کی اوسط سے  20 وکٹیں حاصل کیں۔ چمیرا کی شاندار کارکردگی کے سبب  یہ سال ان   لیے ایک نتیجہ خیز سال ثابت ہو۔

مزید خبریں :