30 اکتوبر ، 2012
نیویارک…امریکی کے مشرقی ساحلوں پر آنے والا سینڈی طوفان اب سے کچھ دیر بعد ساحلوں سے ٹکراجائیگا،اس حوالے سے امریکی انتظامیہ نے اپنے طور پر احتیاطی اور امدادی اقدامات شروع کردیے ہیں۔دوسرے جانب صدر بارک اوبامہ نے اپنی انتخابی سرگرمیاں چھوڑ کر طوفان سے نمٹنے کے لیے اقدامات شروع کردیئے ہیں۔دوسری جانب ایک خبرایجنسی نے بتایا ہے کہ امریکامیں مالیاتی ادارے منگل کوسینڈی طوفان کی وجہ سے بندرہیں گے،جبکہ ،امریکی میڈیا نے کہا ہے کہ نیویارک اسٹاک ایکس چیج منگل کوسینڈی طوفان کی وجہ سے بندرہیگی۔