دنیا
30 اکتوبر ، 2012

سمندری طوفان سینڈی نیو جرسی کے ساحلی علاقے سے ٹکرا گیا

سمندری طوفان سینڈی نیو جرسی کے ساحلی علاقے سے ٹکرا گیا

واشنگٹن…سمندری طوفان سینڈی امریکی ریاست نیو جرسی کے ساحلی علاقے سے ٹکرا گیا،غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق سمندری طوفان سینڈی کے باعث امریکا کی 9ریاستوں میں ایمرجنسی نافذ ہے اور فوج کو ہائی الرٹ،کردیا گیا ہے،سمندری طوفان کے باعث 6 کروڑ سے زا ئد افراد کے متاثر ہونیکا خدشہ ہے،نیویارک کے علاقے کوئنز میں درخت گرنے سے ایک شخص ہلاک ہوگیا ہے،سمندری طوفان سینڈی امریکا کی تاریخ کے بڑے طوفانوں میں سے ایک ہے۔طوفان کی تباہ کاریوں سے نمٹنے کے لیے امریکی انتظامیہ ہائی الرٹ ہے جبکہ امریکا بھر میں تقریبا 12 ہزار پرواز یں منسوخ ہو چکی ہیں۔ڈیلاور،پینسلوانیا،نیویارک،ورجینیا میں بھی ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔ کئی ریاستوں میں اسکول اورذرائع آمدو رفت بند ہے۔مشرقی ساحلی پٹی پر موجود دو تہائی آئل ریفائنریز کو سینڈی طوفان کی وجہ سے بند ہیں جبکہ نیویارک میں 54 ہزار اور نیوجرسی میں 42 ہزار افراد بجلی کی فراہمی سے محروم ہوچکے ہیں۔نیویارک اسٹاک ایکسچینج سمیت امریکا کے مالیاتی ادارے منگل کو مسلسل دوسرے روز سینڈی طوفان کی وجہ سے بند رہیں گے۔طوفان کے ممکنہ روٹ پر موجود شہروں میں اسٹورز پر خریداری کا رش بڑھ رہا ہے جبکہ ہنگامی صورتحال کا مقابلہ کرنے کے لیے امدادی ٹیموں کو متاثرہ علاقوں میں بھیجاجارہا ہے۔

مزید خبریں :