پاکستان
Time 22 جنوری ، 2022

کراچی: اتفاقیہ گولی چلنے سے 2 دوست زخمی، شادی میں فائرنگ کا بہانہ بنانے کی کوشش

کراچی کے علاقے کورنگی میں اتفاقیہ گولی چلنے سے دو دوست زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق لڑکوں نے بیان دیا کہ کورنگی ڈھائی نمبر پر ہم شادی ہال کے گیٹ پر کھڑے تھے کہ شادی کی تقریب میں گولیاں چلنے سے دو دوست زخمی ہو گئے۔

ایس ایس پی کورنگی کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ گاڑی میں سوار افراد شادی کی تقریب میں فائرنگ سے زخمی نہیں ہوئے، چاروں دوست کوسٹ گارڈ چورنگی کے پاس بیٹھے تھے، ملزم ارباز نے نئی پستول خریدی تھی اور فائرنگ کر رہا تھا، فائرنگ کے دوران گولیاں لگنے سے دو لڑکے زخمی ہوئے۔

انہوں نے بتایا کہ دونوں زخمیوں سمیت چاروں دوست گاڑی میں جناح اسپتال کے لیے بھاگے، کورنگی کراسنگ کے قریب پولیس نے گاڑی کو روکا تو لڑکوں نے شادی کی تقریب میں فائرنگ کا بہانہ بنانےکی کوشش کی، مرکزی ملزم ارباز رش کا فائدہ اٹھاکر فرار ہو گیا۔

مزید خبریں :