پاکستان
Time 24 جنوری ، 2022

کراچی: تنخواہیں نہ ملنے پر ایکسپو ویکسی نیشن سینٹر کے عملے نے کام بند کردیا

کراچی کے ایکسپو ماس ویکسی نیشن سینٹر میں عملے کام بند کردیا۔

ایکسپو ماس ویکسی نیشن سینٹر میں تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے باعث ویکسی نیٹرز اور ڈیٹا انٹری آپریٹرز نے کام چھوڑدیا ہے۔

ویکسی نیٹرز اور ڈیٹر انٹری آپریٹرز کے کام چھوڑنے کے باعث ویکسین لگوانے کے لیے آنے والوں کو واپس بھیجا جارہا ہے۔

مظاہرین کا کہنا ہےکہ یقین دہانیوں کے باوجو د9 ماہ سے تنخواہیں ادا نہیں کی گئی ہیں۔

مزید خبریں :