انٹرٹینمنٹ
25 جنوری ، 2022

عثمان خالد کو لڑکی بناکر تصویر 'ڈیٹنگ ایپ' پر اپ لوڈ

کچھ روز قبل ایک سوشل میڈیا صارف نے عثمان خال بٹ کے فیمیل ورژن کی تصویر شیئر کی__فوٹو: ٹوئٹر
کچھ روز قبل ایک سوشل میڈیا صارف نے عثمان خال بٹ کے فیمیل ورژن کی تصویر شیئر کی__فوٹو: ٹوئٹر

اداکار عثمان خالد بٹ کی تصویر خاتون کی شکل میں ڈیٹنگ ایپ پر اپ لوڈ کردی گئی۔

ٹیکنالوجی کے اس جدید دور میں جہاں لوگوں کو فائدہ ہوتا ہے وہیں یہ ایڈوانس ٹیکنالوجی کچھ لوگوں کے لیے پریشانی کا باعث بھی بنتی ہے جس کی حالیہ مثال شوبز انڈسٹری کے اداکار عثمان خالد بٹ کے ساتھ پیش آیا واقعہ ہے۔

کچھ روز قبل ایک سوشل میڈیا صارف نے عثمان خال بٹ کے فیمیل ورژن کی تصویر شیئر کی اور اداکار کو مینشن کرتے ہوئے مطلع کیا کہ آپ کی تصویر ڈیٹنگ ایپلی کیشن 'بمبل' پر عمیرہ کے نام سے اپ لوڈ کردی گئی ہے۔

تصویر کے اسکرین شاٹ کے مطابق عثمان خالد بٹ کی تصویر پر 24 سال عمر درج کی گئی ہے۔

تاہم اداکار نے صارف کو جواب دیا اور کہا کہ مجھے یہ جعلی تصویر دیکھ کر  بالکل حیرانی یا پریشانی نہیں ہوئی، البتہ میں اپنی کزن کا ہمشکل ہوں جس پر کبھی کبھی پریشان ہوجاتا ہوں۔

جہاں سوشل میڈیا کے کچھ صارفین کی جانب سے اس حرکت کو انتہائی غیر اخلاقی قرار دیا وہیں کچھ افراد نے اس پر مزاحیہ تبصرے بھی کیے۔

مزید خبریں :

Notification Management


پاکستان
دنیا
کاروبار
کھیل
انٹرٹینمنٹ
صحت و سائنس
دلچسپ و عجیب

ڈیسک ٹاپ نوٹیفکیشن کے لیے سبسکرائب کریں
Powered by IMM