پاکستان
Time 25 جنوری ، 2022

کورونا کے باوجود ملک میں غربت کم ہوئی، معاشی حالات بہتر ہوتے جائیں گے: وزیراعظم

وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کورونا کے باوجود پاکستان میں غربت کم ہوئی ہے۔

اسلام آباد میں تقریب سے خطاب میں وزیراعظم کا کہنا تھاکہ ہم نے کورونا کے دوران تعمیراتی صنعت کو بند نہیں ہونے دیا۔

انہوں نے کہا کہ  کورونا کے باوجود پاکستان میں غربت کم ہوئی ہے، اندازہ ہے کہ تنخواہ دار طبقہ اس وقت مشکل میں ہے، پاکستان کی جی ڈی پی گروتھ 5.37 کی شرح سے آگے بڑھ رہی ہے۔

ان کا کہنا تھاکہ ہماری ایکسپورٹ اور ٹیکس کلیکشن میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے، پاکستان کے معاشی حالات بہتر ہوتے جائیں گے۔

وزیراعظم کا کہنا تھاکہ حکومت کم قیمت ہاؤسنگ میں مدد کررہی ہے، پاکستان میں گھروں کی بہت قلت ہے، 88 ہزار ہاؤسنگ یونٹس اس وقت بن رہے ہیں اور زیادہ تر ہاؤسنگ یونٹس 2022 میں مکمل ہوں گے۔

مزید خبریں :