Time 27 جنوری ، 2022
پاکستان

کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد اور عائد شدہ پابندیوں میں 15 فروری تک توسیع

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) برائے تدارک کورونا نے کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد  اور عائد شدہ پابندیوں میں 15 فروری تک توسیع کردی۔ کورونا مثبت کیسز کی 10 فیصد یا اس سے زائد شرح  والےعلاقوں میں پابندیاں برقراررہیں گی۔

ملک میں بڑھتے کورونا کیسز کے باعث پہلے سے عائد پابندیوں میں 15 فروری تک توسیع  کردی گئی ہے جو پہلے 31 جنوری تک تھی۔ 10 فیصد سے زیادہ کورونا مثبت شرح والے شہروں میں اِن ڈور تقریبات ، ڈائن ان پر پابندی 15 فروری تک برقرار رہے گی ۔ 

 اندرون ملک فضائی سفرکےدوران کھانے اور اسنیکس کی فراہمی پر بھی پرمکمل پابندی ہوگی۔

تعلیمی سرگرمیاں محدود کرنے اور  12 سال سے کم عمر بچوں کو متبادل دن اسکول بھیجنے کی شرط میں بھی 15 فروری تک توسیع کردی گئی ہے۔

10 فیصد سے کم مثبت کیسز والے شہروں میں ان ڈور تقریبات میں 300 ویکسین شدہ افراد شرکت کر سکیں گے جبکہ آؤٹ ڈور تقریبات میں 500 ویکسین شدہ افراد کو شرکت کی اجازت ہو گی۔

پبلک ٹرانسپورٹ 70 فیصد اور ریلوے 80 فیصد گنجائش کے ساتھ چلائی جائے گی۔

مزید خبریں :