پاکستان
Time 27 جنوری ، 2022

کراچی سے نمونے کورونا ٹیسٹ کیلئے لیاقت میڈیکل یونیورسٹی جامشورو بھیجنے کا انکشاف

کراچی سے کورونا کے ٹیسٹ کیلئے لیے جانے والے نمونے جامشورو کی لیاقت یونیورسٹی آف میڈیکل اینڈ ہیلتھ سائنسز کی لیبارٹری بھیجے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔

اطلاعات کے مطابق لیاقت میڈیکل یونیورسٹی جامشورو روزانہ 7 سے 7 ہزار  کورونا ٹیسٹ کرتی ہے جبکہ کراچی کی 25 سرکاری اور غیر سرکاری لیبارٹریز اس سے کم کورونا ٹیسٹ کرتی ہیں۔

کسی بھی لیبارٹری کا ایک دن میں میں 8 سے 9 ہزار کورونا ٹیسٹ کرنا انتہائی مشکوک ہے۔

سندھ کی کورونا رپورٹ میں ڈیٹا الگ اور  نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کو الگ ڈیٹا فراہم کیا جاتا ہے۔

کورونا ٹیسٹ کِٹس کی خریداری، ٹیسٹ کروانے کے عمل میں سنگین مالی بدعنوانی ہو رہی ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ابھی تک کی انکوائری کمیٹی کی ایک بھی میٹنگ نہیں ہوسکی اور معاملہ دبایا جا رہا ہے۔

مزید خبریں :