Time 05 فروری ، 2022
پاکستان

کراچی کی شارع فیصل پر 15 منزلہ نسلہ ٹاور مکمل طور پر گرا دیا گیا

سپریم کورٹ کے حکم پر کراچی کی شارع فیصل پر 15 منزلہ نسلہ ٹاور مکمل طور پر گرا دیا گیا۔

انتظامیہ کے مطابق عمارت کو گرانے کا کام 24 گھنٹے جاری رکھا گیا تھا اور عمارت کو گرانے کیلئے کیلئے بھاری مشینری کا استعمال کیا گیا۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ نسلہ ٹاور کی عمارت کو گرانےکیلئے 5 ہیوی مشینیوں نے کام کیا۔

سپریم کورٹ کے حکم پر 28 نومبر کو نسلہ ٹاورگرانے کا کام شروع ہوا تھا جو 69 دنوں میں مکمل ہوا تاہم اب  ملبہ اٹھانے کا کام جاری ہے۔

سپریم کورٹ نے نسلہ ٹاور کو غیرقانونی قرار دے کر گرانے کا حکم دیا تھا۔

مزید خبریں :