Time 05 فروری ، 2022
کھیل

پی ایس ایل کی تاریخ میں پہلی بار دو بولرز کی ایک اننگز میں 4،4 وکٹیں

لاہور قلندرز کیخلاف اسلام آباد یونائیٹڈ کے وقاص مقصود اور شاداب خان نے چار، چار وکٹیں لیں— فوٹو: پی ایس ایل
لاہور قلندرز کیخلاف اسلام آباد یونائیٹڈ کے وقاص مقصود اور شاداب خان نے چار، چار وکٹیں لیں— فوٹو: پی ایس ایل

کراچی: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی تاریخ میں پہلی بار ایک اننگز میں 2 بولرز نے 4،4 وکٹیں حاصل کیں۔

لاہور قلندرز کیخلاف اسلام آباد یونائیٹڈ کے وقاص مقصود اور شاداب خان نے چار، چار وکٹیں لیں۔

پاکستان ڈومیسٹک ٹی ٹوئنٹی میں اس سے قبل تین میچز میں ایک ٹیم کے دو  بولرز  یہ کارنامہ انجام دے چکے ہیں۔

2010 میں لاہور لائنز کے اعزاز چیمہ اور عمران علی نے پشاور  پینتھرز کیخلاف چار، چار وکٹیں لیں۔

2014 میں ایبٹ آباد کے کامران غلام اور فضل ربی نے ڈی ایم جی کیخلاف یہ کارنامہ انجام دیا۔

2019 میں سدرن پنجاب کے زاہد محمود اور محمد حفیط نے سندھ کیخلاف چار چار وکٹیں لیں۔

مزید خبریں :