پاکستان

کراچی میں گرین لائن بس منصوبہ پانچ سال 10 ماہ بعد بھی ادھورا

کراچی میں گرین لائن بس منصوبہ پانچ سال دس ماہ بعد بھی ادھورا ہے، بسیں چلنی شروع ہوئے دو ماہ ہوگئے لیکن بیشتر اسٹیشنز پر بجلی سے چلنے والی سیڑھیاں اور لفٹس خراب اور کچھ تباہ حال اور ناقابل استعمال ہیں۔

گرین لائن بس منصوبے کا افتتاح وزیر اعظم پاکستان نے 10 دسمبر2021 کو کیا جب کہ شہریوں کے لیے 25 دسمبر سے باقاعدہ سروس کا آغاز کیا گیا، لیکن اس منصوبے کی تکمیل کا کام افتتاح کے دو ماہ بعد بھی جاری ہے۔

اسٹیشنز پر عوام کے لیے لفٹس تو موجود ہیں لیکن وہ قابل استعمال نہیں کیونکہ ان میں خرابی ہے، الیکڑونکس سڑھیوں کی جگہ ہے تو سہی لیکن وہاں موجود نظام تباہ ہے جو اگلے چند روز میں قابل استعمال ہوتا ہوا دکھائی نہیں دیتا۔

ان معاملات پر کوئی متعلقہ افسر بات کرنے کو بھی تیار نہیں ہے، وفاقی حکومت نے سندھ انفراسٹرکچر کمپنی لمیٹڈ کے حکام کو بھی مؤقف دینے سے روک دیا ہے کیونکہ سوال ہوگا تو جواب کیا دیں گے۔

جیو نیوز نے اس سے قبل بھی اس معاملے کی نشاندہی کی تھی لیکن انتظامیہ مؤقف دینے سے اجتناب برت رہی ہے ۔ 


مزید خبریں :