08 فروری ، 2022
سول ایوی ایشن اتھارٹی( سی اے اے) نے بیرون ملک سے آنیوالے مسافروں کیلئے ائیرپورٹس پر ریپڈ انٹیجن ٹیسٹ ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ترجمان سی اے اے کے مطابق بیرون ملک سے آنیوالے مسافروں کو ائیرپورٹس پر ریپڈ انٹیجن ٹیسٹ نہیں کروانا پڑے گا تاہم بے دخل کیے جانے والوں کے لیے ریپڈ انٹیجن ٹیسٹ پالیسی برقرار رہے گی۔
ترجمان سی اے اے کا کہنا ہے کہ پاکستان آنے سے 48 گھنٹے قبل مسافروں کو کورونا پی سی آر ٹیسٹ لازمی کرانا ہوگا۔
سی اے اے کے مطابق نئی ہدایات پر اطلاق آج 8 فروری سے ہوگا۔