31 اکتوبر ، 2012
ممبئی …سابقہ مس ورلڈ ،بالی ووڈ کی صفِ اول کی اداکارہ اور بچن خاندان کی بہو ایشوریہ رائے بچن یکم نومبر کو اپنی39ویں سالگرہ منائینگی۔1نومبر1973کو بھارتی ریاست کرناٹک کے شہرمینگلور میں پیدا ہونے والی ایشوریا1994میں بھارت کے لیے مس ورلڈ کا عالمی مقابلہ جیت کر شہرت کی بلندیوں پرپہنچیں۔1997میں مانی رتنم کی تامل فلمIruvarسے اپنے کیرےئر کا آغاز کرنے والی ایشوریا نے بالی ووڈ میں قدم 1997میں فلم"اور پیار ہوگیا"سے رکھا تاہم بالی ووڈ میں انہیں پہلی کامیابی فلم"ہم دل دے چکے صنم "سے ملی۔اسکے بعدایشوریا نے تال،جوش،محبتیں، دیواداس،دھوم2،گرو،سرکار،جودھا اکبراورEnthiran(روبوٹ ہندی ورژن)سمیت40سے زائدتامل،ہندی،بنگالی اور انگلش فلموں میں کام کرکے کئی ایوارڈز اپنے نام کیے۔ایشوریا رائےء2007میں بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن کے بیٹے ابھیشک بچن کیساتھ شادی کے بندھن میں منسلک ہوئیں اورنومبر2011میں ایک بیٹی ارادھیا کی ماں بنیں۔ء2009میں ایشوریا رائے بچن کو بھارت کاچوتھا بڑا سویلین اعزاز پدما شری مل چکا ہے جبکہ کل انکی سالگرہ کے دن اُنہیں فرانسیسی حوحکومت کی جانب سے فرانس کے دوسرے بڑے سویلین اعزازOrdre des Arts et des Lettresآرڈر آف آرٹس اینڈ لیٹرز سے نوازا جائیگا۔