دنیا
Time 11 فروری ، 2022

ایچ آئی وی وائرس کی مشترکا دریافت کرنیوالے سائنسدان لک مونٹاگنیئر انتقال کرگئے

ایچ آئی وی وائرس کی مشترکا دریافت کرنے والے فرانسیسی سائنسدان لک مونٹاگنیئر 89 سال کی عمر میں انتقال کرگئے۔ —فوٹو: فائل
ایچ آئی وی وائرس کی مشترکا دریافت کرنے والے فرانسیسی سائنسدان لک مونٹاگنیئر 89 سال کی عمر میں انتقال کرگئے۔ —فوٹو: فائل 

ایچ آئی وی وائرس کی مشترکا دریافت کرنے والے فرانسیسی سائنسدان لک مونٹاگنیئر 89 سال کی عمر میں انتقال کرگئے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق فرانسیسی سائنسدان پیرس کے مضافاتی علاقے میں اسپتال میں زیر علاج تھے،لک مونٹاگنیئر کا انتقال منگل کوپیرس کے وسطی علاقے میں ہوا۔

واضح رہے کہ مونٹاگنیئرکو 2008 میں ان کے ساتھی فرانکوئس کے ساتھ ایڈز کا سبب بننے والے ایچ آئی وی وائرس کی دریافت پرنوبیل انعام دیا گیا تھا۔

لک مونٹاگنیئر کی کامیابی نے ایچ آئی وی ٹیسٹ اور اینٹی ریٹرو وائرل کی ادویات بنانے میں فائدہ فراہم کیا جو مہلک پیتھوجین کو دور رکھتی ہے۔

مزید خبریں :