Time 11 فروری ، 2022
پاکستان

کسی مائی کے لال میں جرات نہیں کہ تحریک عدم اعتماد لائے، فواد کا چیلنج

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے اپوزیشن کو تحریک عدم اعتماد لانے کا چیلنج دے دیا۔

اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) نے حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا اعلان کیا ہے۔

اس اعلان پر وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے بھی ردعمل کا اظہار کیا اور کہا کہ  اپوزیشن جرات کرکے کل عدم اعتماد لے آئے، آٹے دال کا بھاؤ پتا چل جائے گا۔

ان کا کہنا تھاکہ کسی مائی کے لال میں جرات نہیں کہ تحریک عدم اعتماد لائے۔

فواد چوہدری کا کہنا تھاکہ تحریک انصاف کے ارکان آپ کوسرپرائزدیں گے بلکہ آپ کے اپنے ارکان اسمبلی بھی آپ کوسرپرائزدیں گے۔

مزید خبریں :