12 فروری ، 2022
کراچی پولیس نے دعا منگی کیس کے فرار ملزم ذوہیب قریشی کی گرفتاری کیلئے شہریوں سے مدد لینے کا فیصلہ کیا ہے۔
کراچی پولیس دعا منگی سمیت دو لڑکیوں کے اغوا میں ملوث ملزم ذوہیب قریشی کی تلاش میں مدد دینے والے کو 50 لاکھ روپے انعام دے گی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم ذوہیب قریشی اغوا برائے تاوان سمیت سنگین وارداتوں میں ملوث ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ دنوں ذوہیب قریشی پولیس اہلکاروں کی ملی بھگت سے پولیس کے ہاتھوں سے نکل گیا، اسے جیل میں موبائل فون کی سہولت دی گئی تھی اور وہ جیل سے عدالت پولیس موبائل کے بجائے نجی کار پر آتاجاتا رہا۔
اس دوران شاپنگ بھی کرتا تھا، آخری بار شاپنگ کیلئے گیا تو واپس نہ آيا۔