16 فروری ، 2012
کراچی . . . . . کراچی پولیس کے اعلیٰ افسر ڈی آئی جی ایسٹ اکرم نعیم بروکا کو تبدیل کئے جانے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے اور ان کی جگہ طاہر نوید کو ڈی آئی جی ایسٹ مقرر کئے جانے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق کراچی پولیس میں اعلیٰ سطح پر تبادلوں کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کا نوٹیفکیشن آج جاری کئے جانے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق ڈی آئی جی ایسٹ اکرم نعیم بروکا کو تبدیل کرکے ان کی جگہ طاہر نوید کو ڈی آئی جی ایسٹ مقرر کئے جانے کا امکان ہے جبکہ ڈی آئی جی اکرم نعیم بروکا کو سینٹرل پولیس آفس میں کوئی ذمہ داری تجویز کی جائے گی۔ دوسری جانب مظہر نواز شیخ کو ایس ایس پی ویسٹ مقرر کئے جانے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔