پاکستان
16 فروری ، 2012

ادویات اور پیٹرولیم قیمتوں میں اضافہ واپس لیا جائے، کلثوم نواز

ادویات اور پیٹرولیم قیمتوں میں اضافہ واپس لیا جائے، کلثوم نواز

لاہور . . . . . سابق خاتون اول بیگم کلثوم نواز نے مطالبہ کیا ہے کہ زندگی بچانے والی دواوٴں اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ فوری واپس لیا جائے۔ رائے ونڈ میں ساہیوال سے تعلق رکھنے والی خواتین سے گفتگو کرتے ہوئے کلثوم نواز کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت کی جانب سے جان بچانے والی دواوٴں کی قیمت میں اضافہ قابل مذمت ہے اور اضافے سے ایسا لگتا ہے کہ وفاقی حکومت لوگوں سے ان کے جینے کا حق بھی چھیننا چاہتی ہے، خواتین حکومت کے اس اقدام کے خلاف آواز بلند کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت نے صوبے کے تمام اضلاع میں یکساں ترقیاتی منصوبے شروع کئے جن کا پھل اب لوگوں کو مل رہا ہے۔

مزید خبریں :