01 نومبر ، 2012
نیو یارک…امریکا میں آنے والے سینڈی طوفان میں اب تک ہلاکتوں کی تعداد72سے زائد ہو گئی ہے،سینڈی کے بعد مرمت و بحالی کاکام شروع ہو چکا ہے ، جبکہ صدارتی مہم میں تعطل کے بعد آج سے بحث ومباحثہ ہوگا۔ امریکا کے شمال مشرقی علاقوں میں بجلی بحالی کا کام کیا جارہا ہے، جبکہ آگ اور سیلاب سے اب تک15 بلین ڈالر کے نقصان کا اندازہ لگایا گیا ہے، چار دن میں سینڈی سے 72 افرادسے زیادہ ہلاک ہوچکے ہیں، ریسکیو ٹیمیں ساحلی علاقوں میں مدد کے طلب گار اور پھنسے لوگوں کو تلاش کررہے ہیں۔