پاکستان
16 فروری ، 2012

انتخابات شفاف نہ ہوئے توعوام نتائج تسلیم نہیں کرینگے، گورنر پنجاب

انتخابات شفاف نہ ہوئے توعوام نتائج تسلیم نہیں کرینگے، گورنر پنجاب

لاہور . . . . . گورنر پنجاب لطیف کھوسہ کا کہنا ہے کہ آئندہ انتخابات شفاف اور غیر جانبدار ہوں گے اگر ایسا نہ ہوا تو عوام ان نتائج کو تسلیم نہیں کریں گے۔ لاہور میں ٹیولپ شو کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر پنجاب لطیف کھوسہ کا کہنا تھا کہ سینیٹ کے بعد عام انتخابات کا اعلان ہو جائے گا، حکومت مفاہمت کی سیاست کرنا چاہتی ہے، یہی وجہ ہے کہ اپوزیشن نے اٹھارہویں اور انیسویں ترمیم کے بعد بیسویں ترمیم بھی متفقہ طور پر منظور کی ہے۔ لطیف کھوسہ کا کہنا تھا کہ عمران خان الیکشن بس مس کر چکے ہیں اور اب وہ گزشتہ انتخابات میں حصہ نہ لینے کی وجہ سے پچھتا رہے ہیں، وہ حکومت اور اپوزیشن کی مفاہمت کو مک مکا کہتے ہیں۔

مزید خبریں :