Time 16 فروری ، 2022
پاکستان

صحافی محسن بیگ کے بیٹے حمزہ بیگ کو بھی گرفتار کرلیا گیا

صحافی محسن بیگ کے بیٹے حمزہ بیگ کو بھی گرفتار کرلیا گیا

اسلام آباد: سینیئر صحافی محسن بیگ کے بیٹے حمزہ بیگ کو بھی گرفتار کرلیا گیا۔

ذرائع کے مطابق حمزہ بیگ کو تھانہ مارگلہ منتقل کر دیا گیا ہے اور انہیں کل انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ اس سے قبل سینیئر صحافی محسن بیگ کے گھر پر ایک کے بعد ایک تین چھاپے مارے گئے، پہلے چھاپے میں محسن بیگ کو حراست میں لیا گیا جبکہ بعد میں ان کے دو ڈرائیورز کو گرفتار کیا گیا اور کچھ سامان گھر سے ضبط کیا گیا۔

محسن بیگ کے اہل خانہ کا الزام ہے کہ سرکاری اہلکار جاتے ہوئے کمپیوٹرز اور یو ایس بی ساتھ لے گئے۔

مزید خبریں :