Time 16 فروری ، 2022
پاکستان

محسن بیگ کی گرفتاری کیخلاف پی ایف یو جےکا ملک گیر احتجاج کا اعلان

سینیئر صحافی محسن بیگ کی گرفتاری اور نیوز ون ٹی وی چینل کی بندش کے خلاف پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (پی ایف یو جے) نے ملک گیر احتجاج کا اعلان کردیا۔

پی ایف یو جے نے ملک بھرکی صحافی یونینوں کو کل ملک کے تمام بڑے شہروں کے پریس کلبوں کے باہر احتجاجی مظاہرے کرنےکی ہدایت کردی۔

ایک بیان میں  پی ایف یو جے نےکہا ہےکہ عمران سرکار کی سفاکیت کے خلاف تمام میڈیا برادری متحد ہے، ایک ایڈیٹرکی ایسےگرفتاری حکمران طبقےکی فاشسٹ ذہنیت کا ثبوت ہے، ایسےحربےمیڈیا کو روکنےاور صحافیوں کو ڈرانےکے مترادف ہیں۔


مزید خبریں :