Time 17 فروری ، 2022
پاکستان

تحریک انصاف سندھ کے عہدیداران کا اعلان کردیا گیا

پاکستان تحریک  انصاف نے سندھ  میں  صوبائی کابینہ اور ڈویژن کے عہدیداران کا اعلان کردیا۔

پی  ٹی آئی  کی جانب  سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق اللہ بخش انڑ،  ایم این اے شکور شاد، طاہر شاہ  اور حلیم عادل شیخ کو پی ٹی آئی سندھ کا سینئر نائب  صدر مقرر  کیا گیا ہے جب کہ کابینہ میں ایم این اے لال مالہی، علی جونیجو، آغا ارسلان، ایم پی اے راجہ اظہر، گل محمد رند اور ایم پی اے سدرہ   عمران  نائب  صدور ہوں گے ۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ایم پی اے ارسلان تاج کو پی ٹی آئی سندھ کا سیکرٹری اطلاعات مقرر کیا گیا ہے، علی پلہ تحریک انصاف سندھ کے ایڈیشنل جنرل سیکرٹری جب کہ  راجہ خان جکھرانی، ذوالفقار شاہ اور لاجپت بھیل صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹریز  ہوں گے۔

نوٹیفکیشن  کے  مطابق شوذب کپاڈیہ صوبائی فنانس سیکرٹری اور ارسلان مرزا کو ایڈیشنل فنانس سیکرٹری مقرر کیاگیا  ہے ۔

اس کے علاوہ ڈاکٹر غلام عباس سکھر ڈویژن کے صدر اور شاکر شاہ جنرل سیکرٹری ہوں گے  جب کہ لاڑکانہ ڈویژن میں غالب خان ڈومکی صدر اور آغا شمس جنرل سیکرٹری،  سید ممتاز شاہ میرپور خاص ڈویژن صدر،  اکبر پلہی جنرل سیکرٹری،  حیدر آباد ڈویژن کیلئے  خاوند بخش صدر، ونگ کمانڈر (ر) محمد حاکم جنرل، عنایت رند پی ٹی آئی نوابشاہ کے صدر اور امان قاضی جنرل سیکرٹری ہوں گے۔

مزید خبریں :