20 فروری ، 2022
ایچ بی ایل پی ایس ایل سیزن سیون کے پلے آف مرحلے میں پہنچنے والی چوتھی ٹیم کا فیصلہ آج ہو گا۔
پاکستان سپر لیگ سیزن سیون کے پلے آف مرحلے کے لیے آج کا دن خاصا اہم ہے جس کے لیے آج دو میچ کھیلے جائیں گے۔
پہلے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم کراچی کنگز سے ٹکرائے گی جبکہ دوسرا میچ اسلام آباد یونائیٹڈ اور ملتان سلطانز کے درمیان ہو گا۔
پہلا میچ دوپہر ڈھائی بجے جبکہ دوسرا میچ شام ساڑھے 7 بجے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔