Time 20 فروری ، 2022
پاکستان

تحریک عدم اعتماد کا معاملہ، فضل الرحمان اور آصف زرداری کی ملاقات طے پا گئی

وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر مشاورت کے لیے حکومت مخالف اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اور سابق صدر آصف علی زرداری کے درمیان ملاقات طے پا گئی ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ سابق صدر آصف زرداری کل مولانا فضل الرحمان سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کریں گے۔

ذرائع کے مطابق دونوں سیاسی شخصیات کی ملاقات میں حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد سے متعلق مشاورت اور حکومتی اتحادیوں سے رابطوں پر تبادلہ خیال ہو گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال پر بھی گفتگو ہو گی اور مولانا فضل الرحمان سابق صدر آصف زرداری کے اعزاز  میں عشائیہ بھی دیں گے۔

مزید خبریں :