27825
407893
02 نومبر ، 2012
ممبئی…این جی ٹی…کورین گلوکارPsyکا متعارف کروایا گیا گینگ نم ڈانس اسٹائل دنیا بھر میں مقبولیت حاصل کرچکاہے اور چھوٹے بڑوں سمیت ہر عام و خاص گینگ نم میں اپنی قابلیت دکھانے کے لیے بے چین نظر آرہے ہیں۔ایسا ہی ایک نظارہ حال ہی میں ریکارڈ کیے گئے بھارتی ٹی وی کے کوئز شو کون بنے گا کروڑ پتی پر دیکھنے کو ملا جسکی میزبانی لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن کرتے ہیں۔13نومبر کو آنے والی اپنی نئی رومانٹک فلم آنجہانی ہدایتکار یش چوپڑا کی"جب تک ہے جاں" کی تشہیر کے لیے بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان اور باربی ڈول کترینہ کیف بگ بی کے اس شو پر پہنچے ۔جہاں شو میں خوب مذاق مستی ہوئی اور بال ووڈ کے شہنشاہ اور کنگ ایک دوسرے کی فلموں کے مشہور ڈائیلاگ اور ٹریڈ مارک ڈانس اسٹیپ کرتے نظر آئے وہیں گینگ نم کا کریز بھی نظرآیا۔شاہ رخ کترینہ اور امیتابھ بچن نے گینگ نم ڈانس کا مشہور قینچی اسٹیپ اس خوبصورتی سے نبھایا کے شو پر موجود حاضرین داد دیے بنا نہ رہ سکے۔