16 فروری ، 2012
ٹوکیو…انگلیوں پر نچانے کا محاورہ تو آپ نے سنا ہی ہو گا لیکن جاپانی سائنسدانوں نے ایک ایسا روبوٹ تخلیق کیا ہے جسے جدید ٹیکنا لو جی کی حامل کٹھ پتلی کہا جائے تو غلط نہیں ہو گا۔اس پپٹ روبوٹ کو ایک ورچوئل رئیلٹی سوٹ کے ذریعے کنٹرول کیا جاتاہے جسے پہنے شخص کی اداکی گئی حرکات کو یہ روبوٹ سیکنڈز میں نقل کر کے اسی طرح سر انجام دیتاہے۔حال ہی میں اس کار آمد روبوٹ کو ایک نمائش کے دوران پیش کیا گیا جس کے بارے میں ماہرین کا کہناہے کہ اس روبوٹ کی ان خصوصیات کے باعث کسی ایسے مقام جہاں انسانوں کا جا کر کام کر نا ناممکن ہو وہاں اس روبوٹ کو بھیج کر اس کنٹرول سوٹ کو پہنا فرد اپنے اشارے پر عمل درآمد کر واکر مطلوبہ کام کی انجام دہی کر واسکتا ہے۔