16 فروری ، 2012
کراچی … قائم مقام چیئرمین پاکستان فارماسیوٹیکل ایسوسی ایشن طارق اکرام نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ کراچی کے مقامی ہوٹل میں پریس کانفرنس کے دوران طارق اکرام نے بتایاکہ وہ حقائق پر مبنی گفتگو کرنے والے تھے تاہم ان کے ساتھیوں نے انہیں اس سے روک دیا جس کے باعث وہ اس عہدے پر مزید نہیں رہ سکتے۔ اس موقع پر دیگر عہدیداران کا کہنا تھا کہ فارماانڈسٹری کے خلاف جوسازش ہو رہی وہ کسی سے ڈھکی چھپی نہیں اور پاکستان کی فارما سیوٹیکل انڈسٹری کو گرانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ادویات کی صنعت کیخلاف یک طرفہ کارروائی کی انہیں توقع نہیں تھی پاکستانی فارماانڈسٹری کی ترقی کو نقصان پہنچے گا۔ دواوٴں کی قیمتوں میں اضافہ سے متعلق سوال پر عہدیداران نے بتایا کہ دواوٴں کی قیمتیں بڑھانے کا اختیار وفاقی حکومت کے پاس ہے۔