پاکستان
16 فروری ، 2012

مطالبات کیلئے ہڑتال کرنا ہمارا حق ہے، ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن

لاہور … ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ اپنے مطالبات کیلئے ہڑتال کرنا ہمارا حق ہے، عدلیہ اپنے مطالبات کیلئے ہڑتال پر چلی جاتی ہے اگر آج عدلیہ یہ نوٹیفکیشن جاری کرے کہ کوئی جج کوئی وکیل ہڑتال پر نہیں جائے گا تو ہم بھی ہڑتال ختم کردیں گے۔ لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے عہدیداروں حامد بٹ اور ناصر عباس نے کہا کہ پوری افسر شاہی نے پنجاب حکومت کو یرغمال بنا رکھا ہے اور رات گئے ہونے والے مذاکرات کو بھی سیکریٹری ہیلتھ نے ناکام بنایا۔ انہوں نے کہا کہ جتنی عدلیہ بیوروکریسی کی ہے اتنی ہماری بھی ہے اور اگر بیوروکریسی یہ سمجھتی ہے کہ وہ عدلیہ کو اپنے لئے ڈھال بنا سکتی ہے تو یہ اسکی بھول ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں پیرامیڈیکل اسٹاف نے یہ یقین دہانی کروائی ہے کہ وہ ڈاکٹرز کے کہنے پر اسپتالوں کو بند کردیں گے۔

مزید خبریں :